حیدرآباد27 نومبر (یو این آئی) میٹرو ریل کا مسئلہ آج تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں چھایا رہا کیوں کہ بی جے پی اور تلگو دیشم کے ارکان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ
پیداکی جس کے سبب ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنى پڑى۔
بی جے پی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ میٹرو ریل کے رُخ کی تبدیلی کے مسئلہ پر ان کی جانب سے پیش کردہ تحریک التوا پر فوری بحث کرائى جائے۔